پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام ملک میں جمہوریت کی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا عبدالواسع
کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستا ن کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی آئین کی بالادستی جمہوریت کی بقا کیلئے جنگ لڑرہے ہیں، ملک میں تمام تر بحرانوں کے ذمہ دار سلیکٹڈ حکمران ہے جن کو اقتدار حوالے کرکے ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیل دیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی مجلس عملہ میں ملک کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی اور آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد پر زوردیاگیا کہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوسکتی۔ حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو مفلوج کردیا اور تمام تر فیصلے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے کیا جارہا ہے جس کو ہم کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، انہیں لندن یا سعودی عرب لے جانے کے لیے کوئی طیارہ نہیں آئے گا انتخابی اصلاحات کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلاجا رہا ہے،کیسے ہوسکتا ہے کہ جرمنی میں بیٹھا آدمی ووٹ ڈالے اور نتیجہ کوئٹہ کا آئے۔ مولانا عبدالواسع نے ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ای وی ایم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس ٹو ہے، چاہتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو جعلی نہ ہو عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، غریب جائے تو جائے کہاں؟ حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہاکہ کستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی آئین کی بالادستی جمہوریت کی بقا کیلئے جنگ لڑرہے ہیں ملک میں تمام تر بحرانوں کے ذمہ دار سلیکٹڈ حکمران ہے جن کو اقتدار حوالے کرکے ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیل دیاگیا ہے۔


