بلوچستان اسمبلی کے مزید دو اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے مزید دو اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا،دو روز میں مستعفی ہونے والے ارکان کی تعداد تین ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جمہوری وطن پارٹی کے رکن وزیراعلیٰ کے مشیر نوابزادہ گہرام بگٹی نے محکمہ انڈسٹریز، مائنز اینڈ منرلز ڈوپلمنٹ، محنت و افرادی قوت جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن لیلہٰ ترین نے محکمہ داخلہ و قبائی امور جیل خانہ جات کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا دونوں اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد انکی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
Load/Hide Comments


