ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے، اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ہی اس وطن کی حقیقی وارث ہیں ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے عزیزماما نے پشتون قوم کی خاطر جدوجہد کی اور نوجوانوں میں قومی شعوربیدارکیا وہ فخرافغان باچاخان کے حقیقی پیروکار اور ان کے فکرونظریات پر کاربند رہے باچاخان کا کوئی نعم البدل نہیں ہم نے باچاخان کی فکراور مشن کو شعوری بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جن کے آئے دن سیاست اور نظریات چندمفادات کی خاطر تبدیل ہوتے رہتے ہیں جن لوگوں نے ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی کے ساتھ دوستی اور تعلقات ٹھیک کرنے کی بات کی ہے مگر قوم کو یہ نہیں بتایا کہ اے پی ایس کے بچوں،کوئٹہ کے وکلا، فاٹاکے سینکڑوں قبائلی مشران سمیت ہزاروں پشتونوں کو بیدردی سیشہید کرنے والوں کے خاندانوں اور ورثا کو کیا جواب دیا جائیگا ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکامرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصررکن مرکزی کونسل ڈاکٹرعبداللہ خان کاکڑصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدعبدالباری آغا نیشنل لائرزفورم کیچئیرمین ارباب غلام ایڈوکیٹ رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابدضلع کوئٹہ صدرجما الدین رشتیاضلع پشین صدرعبدالباری کاکڑپشتون ایس ایف کیمرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑصوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑنیکوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کیمرکزی رہنماممتازقانون دان لیکوال ادیب عزیزاللہ خان عزیزماماکی بارھویں برسی کے موقع پران کی یادمیں منعقدہ ریفرنس سیخطاب کرتے ہوئے کیااصغرخان اچکزئی نے عزیز اللہ ماما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیکہاکہ عزیزماما نے پشتون قوم کی خاطر جدوجہد کی اور قربانیاں دی نوجوانوں میں قومی شعوربیدارکیا وہ فخرافغان باچاخان کے حقیقی پیروکار اور ان کے فکرونظریات پر کاربند رہے ان پشتون قوم کی کیلئے قومی شعوری ادبی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگاانہوں نیکہاکہ پشتون قومی تحریک میں فخرافغان باچاخان سے لیکر آج تک بے شمار لوگوں نے قیدوبند،شہادتوں سمیت طرح طرح کی قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں سب نے پشتون قوم اور سرزمین کی خاطردی ہے باچاخان تحریک اور یہ قربانیاں ہماری باعث افتخار ہیں اور باچاخان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لوگ جتنی بھی کوششیں اور سازشیں کریں باچاخان کا نعم البدل کوئی نہیں ہے انہوں نیکہاکہ اے این پی پشتونوں کی قومی تحریک اور حقیقی نمائندہ جماعت ہے اے این پی کے خلاف ہردورمیں مختلف طورطریقوں کے ذریعیمختلف سازشیں ہوتی رہی ہیں اس میں دشمنوں نے ہماری کمزوریوں سے بھی فائدہ اٹھایا ہے لہذا ہمیں اس طرف توجہ دینا چاہیے تاکہ ہماری کمزریوں سے کوئی فائدہ نہ اٹھائے اگرآج ہم منظم طریقے سے متحد ہوجائے توکوئی ہماراراستہ نہیں روک سکتا ہم ہی اس وطن کی حقیقی وارث ہیں ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے ہم نے باچاخان کی فکراور مشن کو شعوری بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جن کے آئے دن سیاست اور نظریات چندمفادات کی خاطر تبدیل ہوتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بعض لوگ تو علی الااعلان افغانیت سے دستبردار ہوئے مگر ہم علی الااعلان کہتے ہیں کہ ہم افغانیت سے دستبردار نہیں ہوسکتے ہمیں جلال آباد میں دفن فخرافغان باچاخان پر فخر ہیافغانیت ہماری پہچان ہے اور اس پر ہمارا سربھی قربان ہے 2008میں اے این پی جب حکومت کا حصہ بنی تو ایک منظم سازش کے ذریعے انتہا پسندی کا شکاربنایا گیا ہمیں بالکل نہیں چھوڑا جارہا تھا ہمارے رہنماوں اور کارکنوں کو شہید کیا گیا اورلوگ بھی حکومتوں میں آئے مگر انہیں کسی نے کچھ بھی نہیں کہا اور وہ مزے سے حکومتیں کرتے رہیں وزیراعظم عمران خان اور محمودخان اچکزئی نے ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی کے ساتھ دوستی اور تعلقات ٹھیک کرنے کی بات کی ہے مگر قوم کو یہ نہیں بتایا کہ یہ بات کس طرح اور کن شرائط پر ہوگی ہے اور اس کیلئے کیا طریقہ کار وضع کی گئی ہے جن لوگوں نے اے پی ایس کے بچوں،کوئٹہ کے وکلا، فاٹاکے سینکڑوں قبائلی مشران سمیت ہزاروں پشتونوں،پولیس، جرنیلوں اور دوسرے لوگوں کو بیدردی سیشہید کیا آخر ان کے خاندانوں اور ورثا کو کیا جواب دیا جائیگا کیا کوئی انتہا پسندوں سے اس طرح بات کرتا ہے اور ان کو ایک بارپھر ہمارے وطن کی گلی کوچوں میں آزاد چھوڑ دیا جائیگا ملاوں نے ہمارے میں کیا کھیل نہیں کھیلا ہمارے وطن کو تباہ و برباد کیا ان چیزوں کوہم نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک جلسے میں کسی نے کہا تھا کہ شہید عثمان کاکڑ کے ساتھ ہم نے کچھ نہیں کیا ان کو بتاناچاہتے ہیں کہ یہ بہت چھوٹی اور بچوں والی باتیں ہیں ہم نے شہید عثمان کاکڑ کے ساتھ اپنی بس کے مطابق ہرحوالے سے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہیں ہمیں اس میں مزید وضاحت کی ضرورت نہیں اور یہ بھی ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ آپ نے شہید عثمان کاکڑ کیلئے بنوں میں جو جرگہ اعلان کیا تھا آپ وہ جرگہ منعقد کریں اس کا سارا بندوبست ہم کریں گے اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری صاحب جان کاکڑ نے عزیز ماما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا ساتھی اور پشتون وطن سے محبت کرنے والے رہنما تھے وہ شعور کی بنیاد پر سیاست کرتے تھے ان کی سیاسی،مزاحمتی اور ادبی جہدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگااے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مابت کاکا نے کہا کہ آج ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں ان سے شاید ہم نے سبق نہیں سیکھا ہم نے دوست اور دشمن کی پہچان نہیں کی آج بھی لوگ سیاسی حوالے سے زیرعتاب ہیں آج اگر ہم دیکھیں تو سیاسی اکابرین کو بھی نہیں بخشاجارہا ہے میری سیاسی قوم دوست کارکنوں سے درخواست ہے کہ اگر وہ قوم یکجا نہیں کرسکتی تو ان کے درمیان دوریاں بھی پیدانہ کریں۔ اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری رشید خان ناصر نے کہاکہ اے این پی سب سے بڑی تاریخی قوم پرست جماعت ہے دیگر قوم پرست جماعتوں نے اے این پی سے جنم لیاہیلہذا لوگ ہمیں کیا قوم پرستی سکھائیں گے کوئی تاریخ کو مسخ نہ کریں جس نے قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ سب کے سامنے ہیں کوئی جھوٹ نہ بھولیں اگر ہم نے اس حوالے سچ بولا کہ کس کا کیا کردار رہا ہے تو پھر کوئی منہ دکھانے کے بھی قابل نہیں ہوگا


