جب تک بلوچستان کو اختیارات نہیں دیئے جاتے ملک ترقی نہیں کر سکتا، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اورجنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی آواز پر خاموش نہیں رہے گی، گوادر میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کے مطالبات کو تسلیم کیے جائیں، جب تک بلوچستان کو اختیارات نہیں دئیے جاتے ملک ترقی نہیں کرسکتا گوادر سمیت بلوچستان کے تمام مسائل کو حل کرنے میں صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کریں عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما ء اسلام روز اول سے لیکر آج تک صوبے کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہے اور جمعیت علما اسلام کے دور حکومت میں وفاق سے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے لائے گئے جس بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہے۔ انہو ں نے کہاکہ گوادر میں جس طرح عوام نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج شروع کررکھا ہے ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے، گوادر میں پانی بحران کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ایک طرف گوادر کو دنیا کا شہ رگ قراردیا جارہا ہے اور دوسری جانب ان کے مسائل کو حل کرنے میں وفاقی حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں