گوادر کے پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت امن و امان کا اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاسم میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کشمنر مکران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال جبکہ کمشنر مکران کی گوادر دھرنے سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر کا اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریفنگ میں گوادر میں دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گہا کہ گوادر دھرنے کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر آپشن ہونے کے باوجود صبر و تحمل کے ساتھ دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عمل جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر آپشن ہونے کے باوجود صبر تحمل کے ساتھ دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کا عمل جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں طے پائے گئے امور پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہے۔گوادر کے پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو کھولنے کے لیۓ تمام امور طے پا ئے گئے ہیں ،ہمیں احساس ہے کہ بیروزگاری تمام مسائل کی جڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے روزگار کا ہر صورت تحفظ کرینگے۔بلوچستان کے 12 ناٹیکل میل کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کا سدباب کیا گیا ہے ،سی پیک میں بلوچستان بلخصوص گوادر کے منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ساؤتھ بلوچستان پیکج پر عملدرآمد سے مکران میں ترقی کے نیۓ دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لیے فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں