ہماری نجات نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ:بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہماری نجات اس میں ہے کہ نبی کریمؐکی تعلیمات پر عمل کریں،یہ بات انہوں نے کوئٹہ آرٹ گیلری میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور کیلی گرافرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام خاتم الانبیاؑ کے عنوان سے منعقدہ صوبائی خطاطی کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ خطاط حضرات نے آقا ئے دو جہاں حضرت محمد ؐسے اپنی عقیدت اورمحبت کا اظہار اپنی خطاطی میں کیا ہے جو اسلامی روایات کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نجات اس میں ہے کہ ہم نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں اور حضرت محمدؐ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں اورحضور اکرمؐ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں عملاً اپنائیں یہ ہی رسول اللہ ؐسے محبت کے اظہار کا طریقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں