بلوچستان کے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ہماری قومی اثاثہ ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز نہ صرف ہمارا قومی اثاثہ ہیں بلکہ ان سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے یونیورسٹیز کے مالی اور انتظامی امور و معاملات کو طے کرنے کیلئے روایتی طور طریقوں کے بجائے جدید طریقہ کار اختیار کرنے سے ہم بآسانی اپنی یونیورسٹی کو خودکفالت کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ٹریڑرارز کی موثر فعالیت اور بہترین تجاویز سے یونیورسٹیوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل پر قابو پایا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ٹریڑرارز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہماری ذاتی دلچسپی اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحتمند تعلیمی ماحول کو پروان چڑھنا شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا سربراہ بننا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری بھی ہے گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ یونیورسٹیز کو مستقبل میں مالی بحران سے بچانے، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ضروری سامان کو خود پورا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے اور ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ماہرین کی تجاویز اور سفارشات سے ہمیں بہترین مدد و رہنمائی مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں