سریاب،روڈ کٹنگ کی وجہ سے دوکانیں مکمل ختم ہوگئیں ہیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی ڈمر احسان کاکڑ منظور بڑیچ حاجی عبدالمالک لہڑی عباس لہڑی سلام بادنینی نوروز جتک نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں نئی ریٹ لسٹ جاری کردی ہے جس میں سریاب روڈ کا نیا ریٹ 12000ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور اپنا ریونیو اس کے حساب سے وصول کرینگے اور دکانداروں کو 690 روپے فی فٹ کے حساب سے کٹنگ کا رقم دے رہے ہیں اور یہ کہاں کا انصاف ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں ایف بی آر نے یکم دسمبر 2021 سے نئے ریٹ پر عملدارد کا اعلان کیا ہے حکومت بلوچستان نے سریاب روڈ کے تاجروں کو 690روپے کے حساب سے ریٹ دے رہے ہیں جس کو تاجر برادری نے پہلے ہی مسترد کیا تھا اور کئی ماہ سے احتجاج کررے ہیں اور بار بار پرس کانفرنس اور مظاہرہ احتجاج کیے مگر حکومت نے ریٹ نہیں بڑھاہیں جس کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے آ رہے ہیں تاجر برادری وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہے کہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق ریٹ دیا جائے جو کہ 25000 ہزار روپے کمرشل اور رہائشی 20000روپے ہے اس کے مطابق ریٹ دے جائے تاکہ تاجروں کانقصان کم سے کم ہو اور وہ اپنا کاروبار کرسکے اور کٹنگ کی وجہ سے بہت سے دکاندارں کی دوکانیں مکمل ختم ہوگئیں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو سرکاری زمینوں پر جگہ دی جاے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں