سردار عبدالرحمن کھیتران پانی کی قلت اور گیس لوڈشیڈنگ کی زمہ داری عوام پر ڈال دی

کوئٹہ :صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردارعبدالرحمن کھیتران نے پانی کی قلت اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں جب صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران سے سوال کیاگیاکہ کوئٹہ میں لوگوں کو پانی کی قلت اور گیس کی بندش کاسامنا ہے تو انہوں نے جواب دیاکہ پانی اور گیس کی بات تو ہرکوئی کرتاہے لیکن بل کوئی نہیں دیتا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیاکیاآپ بل دیتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں