صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدرمملکت نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، صدر کے دستخط کے بعد اینٹی ریپ ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگئے۔ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اس خصوصی کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنا حصہ ڈال، جو آرڈیننس کے تحت بنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں