تربت، سنگانی سر میں سپورٹس ویک کا شاندار آغاز

تربت:گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سنگانی سر تربت نے ہرسال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سپورٹس ویک کا شاندار آغاز کیاگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈماسٹر غلام رسول بلوچ نے فٹبال کو کک مارکر سکول کے اسپورٹس ویک کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیکر اپنے فزیکل فٹنس اور اپنے ذہنی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کے سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کر حصہ لے تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہے ایک صحت مند اور توانا ذہینت کے عامل افراد قوموں کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،اس موقع پر ماسٹرسلیم صادق، مولانا احمد، مولانا صالح، ماسٹرعباس،حنیف رضا، علیم اکرم،رونق ساجد، اسحاق، عدنان اور دیگر موجود تھے۔ افتتاحی میچ جماعت ہشتم اور جماعت ہفتم کے مابین فٹبال میچ کھیلاگیا جو جماعت ہشتم کی ٹیم نے دو گول سے جیت لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں