کوئٹہ ویڈیوسکینڈل،ملزمان نے دو لڑکیوں کو زبردستی افغانستان منتقل کیا،ڈی آئی جی پولیس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ جنسی زیادتی ویڈیو سکینڈل میں مزید انکشافات ملزمان نے دو لڑکیوں کو اغواء کر کے افغانستان پہنچا دیا، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ہدایت خلجی ولد حاجی حبیب اللہ سکنہ فتح خان روڈ اور اس کا بھائی خلیل کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم شالئی مفرور ہے، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان مختلف حیلوں بہانوں سے لڑکیوں کو اپنے دفتر میں بلا کر تشدد کرنے کے علاوہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے زیادتی کی شکار ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی ان کی دو بیٹیوں کو ملزمان جبراً اپنے پاس رکھا ہے،اس پر پولیس نے کارروائی کی اور وہاں سے بڑی تعداد میں موبائل،ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ برآمد کئے جس میں لڑکیوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے ویڈیوز ملے، ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق برآمد شدہ ویڈیوز کی فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دی، ڈی آئی جی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں، مضبوط کیس بنا کر عدالتوں سے سزا دلوائیں گے، ڈی آئی جی نے بتایا کہ ویڈیوز کی جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے سے بھی مدد لے رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اغواء کی گئی لڑکیوں کو افغانستان سے واپس لانے کیلئے وفاقی حکومت کے توسط سے افغانستان سے رابطہ کر رہے ہیں، انہوں نہ کہا کہ ملزامن اگر بااثر ببھی ہو تو کوئی رعایت نہیں دینگے، فی الحال کسی بھی جانب سے پولیس پر کوئی دباؤ نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں