اوتھل، دو اہم شاہراہوں کے بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے
اوتھل:بلوچستان کی دو اہم شاہراہ بلاک ہزاروں مسافر پھنس گئے حق دو گوادر تحریک کے دھرنے کے بعد لسبیلہ میں بھی کوچز ڈرائیوران کا احتجاج کوچز ڈرائیوران نے اپنی گاڑیاں زیروپوائنٹ اوتھل کے مقام پر کھڑی کرکے دو اہم شاہراہ بلاک کردی تفصیلات کے مطابق کوچز ڈرائیوران نے قومی شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا بلوچستان کی دو اہم قومی شاہراہ بلاک ہونے سے بلوچستان کا پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطع دونوں شاہراہ بلاک ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہزاروں مسافر رل گئے کوچ ڈرائیوران کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑیوں کو انتظامیہ گوادر دھرنے کی وجہ سے گوادر جانے سے روک رہے ہیں ہماری گاڑیوں کو روکنے سے مسافر شدید پریشان ہیں۔
Load/Hide Comments


