آئی ایم ایف کیساتھ تباہ کن معاہدے کے مطابق منی بجٹ پیش کیاجارہا ہے، پیپلزپارٹی
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے منی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیسے دعوی کر رہی ہے کہ اشیا ئے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط خفیہ رکھی جا رہی ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ اب بہت سی اشیا پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دبا ؤپڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


