کوئٹہ، سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں بھاری منشیات برآمد
کوئٹہ:اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمدکرلی۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشین کے علاقے کلی بوتی سے 505 کلوگرام مارفین اور 340 کلوگرام ہیروئن برآمدکرلیاہے برآمدکردہ منشیات کی مجموعی مقدار 845 کلوگرام ہے۔منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کر کے ایک غار میں ذخیرہ گئی تھیں۔برآمدشدہ منشیات براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
Load/Hide Comments


