وفا قی اور صوبائی حکومتیں بلو چستان کے عوام کے لئے در د نہیں رکھتی،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بند ش پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفا قی اور صوبائی حکومتیں بلو چستان کے عوام کے لئے کسی بھی قسم کا درکھ در د نہیں رکھتی صوبے کی عوام دن بھر بجلی اور گیس جیسی بنیا دی سہو لیات سے محروم رہتے ہیں صوبے میں بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بر وقت اقدامات اٹھا ئے جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلو چستان کا در الحکومت ہے لیکن یہاں کے عوام دن بھر بجلی اور گیس سے محروم رہتے ہیں کیسکو انتظامیہ کی جانب سے کبھی بر قی لائنوں پر مرمت تو کبھی دوسری ہی بہا نے بنا کر گھنٹوں گھنٹوں بجلی کو بند کر دیا جا تا ہے اور کسی بھی جگہ کام ہو تا ہوا نظر نہیں آتا انہوں نے کہاکہ اگر کسی علا قے میں ٹرانسفامر یا کوئی لائن خراب ہوجائے تو کئی کئی روز تک وہاں عملہ آنے کی زحمت نہیں کر تا اور نہ ہی اس فالٹ کی مرمت کی جا تی ہے ہر ہفتے غیر اعلانیہ طور پر چار سے چھ گھنٹے تک بجلی بند کر دی جا تی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں کے معاملات زند گی بر ی طرح متاثرہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے گیس پریشر بھی مکمل فراہم نہیں کیا جارہا شہر کے بہت سے علا قے ایسے ہیں جہاں پر گیس پریشر نہ ہو نے کے برابر ہے اور لوگوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور عوام شدید سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں انہوں نے صوبائی اور وفا قی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فوری طوپر بجلی اور گیس کے مسئلے کا نو ٹس لیتے ہوئے انکے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں