بالاناڑی میں چوروں و ڈاکوؤں کا راج، انتظامیہ بے بس
بھاگ:بالاناڑی میں چوروں،ڈاکوں کا راج ہے حاجی شہر اور بالاناڑی کو ڈاکوں اور چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے انتظامیہ چوروں،ڈاکوں کے سامنے مکمل بے بس ہیں انتظامیہ چوروں اور ڈاکوں کیخلاف کاروائی کرنے سے ڈرتاہے چور اور ڈاکو حاجی شہر اور بالاناڑی میں سرعام اسلحہ لہرا کر گھومتے ہیں دن ہو یا رات جس وقت ان چور اور ڈاکو ں کا جی چاہتاہے عوام کو لوٹ لیتے ہیں گذشتہ رات بالاناڑی اور حاجی شہر میں میت لیکر آنے والا پک اپ کو بھی ڈاکوں نے لوٹ لیا اور دوموٹر سائیکلیں چھین لیئے ان خیا لات کا اظہار حاجی شہر،بالاناڑی کے ممتاز قبائلی شخصیت وسابق ایم پی اے میر محمد ہاشم شاہوانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بالاناڑی اور حاجی شہر میں انتظامیہ بلکل نہیں ہے اور نہ ہی انتظامیہ کا کوئی رٹ ہے چور اور ڈاکو اپنے جتھوں کے ذریعے سر عام اسلحہ لہرا کر پورے بالاناڑی میں گھومتے ہیں کسی کا بھی عزت نفس محفوظ نہیں ہے پورے بالاناڑی اور حاجی شہر کو چوروں اور ڈاکوں نے یرغمال بناکر رکھ دیا ہے سرعام لوٹ مار کاسلسلہ جاری ہے ناکہ لگاکر بالاناڑی کے عوام کو لوٹا جاتا ہے ایسا نہ کوئی دن خالی ہے اور نہ ہی کوئی رات خالی ہے آئے روز ڈکتیوں کا سلسلہ جاری ہے چور اور ڈاکو اپنے جتھوں کے ذریعے اب تو عوام کے گھروں میں بھی گھس کر لوٹنا شروع کردیا ہے گذشتہ رات میت لیکر آنے والے پک اپ کو لوٹ لیا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی لوٹ لیئے اس کے علاوہ دوموٹر سائیکلیں بھی چھین کر لے گئے حاجی شہر میں سات بجے ہند و اور ایک شہری کے گھر میں گھس کر انھیں یرغمال بناکر ان کے گھر کا صفایا کردیا گیا انہوں نے کہاکہ نااہل انتظامیہ چوروں اور ڈاکوں کیساتھ ملاہوا ہے یا پھر چور اور ڈاکو اتنے بااثر ہیں کہ نااہل انتظامیہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے ڈرتا ہے اگر انتظامیہ چوروں اور ڈاکوں سے ڈرتا ہے تو وہ علاقے کے عوام کو سرعام کہہ دے کہ وہ امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں عوام خود اپنی حفاظت کریں اب ہمیں مجبورکیا جارہاہے کہ ہم خود مسلح ہوکر چوروں اورڈاکوں کیخلاف کاروائی کریں آئے روز بالاناڑی اور حاجی شہرمیں چور اور ڈاکو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہے ہیں لیکن ان کیخلاف کاروائی کرنے سے انتظامہ خوفزدہ ہے ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہونگیں کہ نااہل انتظامیہ چوروں اور ڈاکوں کیساتھ ملاہوا ہے یا وہ چوروں اور ڈاکوں کیخلاف کاروائی کرنے سے ڈرتا ہے نااہل انتظامیہ بالاناڑی اور حاجی شہر میں امن وامان کو قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اگر انتظامیہ امن وامان قائم نہیں کرسکتیں تو وہ عوام کو کہہ دیں کہ عوام خود اپنی حفاظت کریں پھر ہم جانے ڈاکو جانے کیونکہ ا ب ہم مزید صبر نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان،گورنر بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر نصیر آباد،ڈپٹی کمشنر کچھی سے پرزور مطالبہ کیا کہ بالاناڑی،حاجی شہرمیں چور اور ڈاکو راج کیخلاف بے رحمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر عوام اپنی حفاظت کیلئے خود کھڑے ہونگیں جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ کچھی بولان اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


