بلوچستان میں ایک سازش کے ذریعے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے ،انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی زون اور آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن نے جاری ایک بیان میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے ذریعے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی مال بردار گاڑیوں کو بیجا روکنے اور ہرا ساں کرنے کی بلاجوازکارروائیوں کے خلاف ایوان صنعت و تجارت ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ میں ڈرائی پورٹ،این ایل سی،چمن اور تفتان بارڈر پر کاروباری و دیگر سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک بند ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان میں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے بلاجواز ایکسپورٹ اور امپورٹ کے مال سے لدی گاڑیاں روکی جا رہی ہیں بلکہ مختلف گوداموں سے مارکیٹ،صنعتوں اور دکانوں تک مال پہنچانے والی چھوٹی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور اسے بیروز گار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں