قلات اور گردونواح میں شدید خشک سالی،چراگاہیں خشک، مالدار روں کو شدید مشکلات کا سامنا

قلات: قلات اور گردونواح میں شدید خشک سالی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشیوں کی چراگاہیں خشک ہو نے سے مالدار روں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چراگاہیں ناپید ہونے سے مال مویشی کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچا ہے مالداراپنے قیمتی جانور کو ڑیوں کے داموں فروخت کرنے لگے ہیں قلات کے مالداروں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ گلہ بانی کے شعبہ کو تباہی سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں تفصیلات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں گزشہ کئی سالوں سے بارشیں اور برف باری انتہائی کم مقدار میں ہو نے سے قلات خشک سالی کی لپیٹ میں آگیاہے جس کی وجہ قلات میں گلہ بانی کے لیئے چراگاہیں ناپید ہو گئے ہیں شدید خشک سالی کی وجہ سے چراگاہیں نہ ملنے کی وجہ سے قلات میں گلہ بانی کا شعبہ تیزی سے متاثر ہو رہی ہے اور مال موشیوں کے لئے خوراک ناپید ہوتی جارہی ہیں مال موشیوں کے لیئے خوراک نہ ہونے سے مالدار اپنے مال موشیوں کو کوڑیو ں کے داموں فرو خت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں قلات کے مالداروں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ قلات کے مالدارروں کو مویشیوں کے لیئے خوراک فراہم کرے تاکہ گلہ بانی کے شعبے کو تباہ ہو نے سے بچایا جاسکیں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں