شبلی فراز پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر ہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے امید ہے واقعہ میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے انہوں نے حملے میں وفاقی وزیر کے محفوظ رہنے پراطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات جمہوریت کے خلاف سازش ہے امید ہے تمام سیاسی جماعتیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرینگی
Load/Hide Comments


