قلات، ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو برہم

قلات:سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدارکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی قلات میں جاری ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو پر اظہار برہمی، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل کا قلات کا دورہ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو نے انہیں قلات میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر قلات کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان میر قادربخش مینگل میر منیراحمدشاہوانی میر مبارک خان محمد حسنی حاجی عزیز مغل نے بھی ان سے ملاقات کرکے قلات میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے قلات سٹی کے مختلف سڑکوں کا جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا جبکہ قلات کے مختلف سکولوں میں نئے تعمیر ہونے والے ہالز کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر جاری ترقیاتی کاموں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے ایکسئین اور ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ قلات میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی بھی صورت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جاری قلات سٹی کے سڑکوں کے کام کو بروقت مکمل کریں اور جتنے بھی سکولوں میں نئے تعمیر ہونے والے ہالز ہے انکو جلد مکمل کی جائے اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ یہ عوام کا فنڈ ہے عوام پر اچھی طریقہ سے خرچ کی جائے عوام کے پیسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے کیوں کہ یہ عوام کا بنیادی حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں