پسنی کے ماہی گیروں کا میرین سیکورٹی ایجنسی کے خلاف احتجاج‘ جیٹی پر دھرنا

پسنی :میرین سیکورٹی کے رویے کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج،ماہی گیروں سے ٹوکن طلب کرلیا جاتاہے،اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان اور پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر نزیر احمد بلوچ کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم،ماہی گیروں کے شناختی کارڈ اور لائسنس واپس کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق پسنی کے ماہی گیروں نے میرین سیکورٹی ایجنسی کے خلاف احتجاج کیا اور پسنی جیٹی پر دھرنا دیا ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ایم ایس اے ہر کشتی والے سے ٹوکن طلب کرتا ہے جس سے ماہی گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ماہی گیروں کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد کشتیاں ہیں اگر سب کشتیاں ٹوکن لینا شروع کردیں تو مچھلی کے شکار کا وقت گزرجاتا ہے ماہی گیروں کے مطابق ایم ایس اے اہلکار ماہی گیروں سے شناختی کارڈ اور لانچوں کے لاٰئسنس بھی لے گئے، اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان اور پاکستان نیوی کے لیفٹینٹ کمانڈر نزیر احمد بلوچ نے ماہی گیروں کے دھرنے میں پہنچ گیا اور انہوں نے ماہی گیروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اب ایم ایس اے کے اہلکار ان سے ٹوکن طلب نہیں کرینگے جبکہ ماہی گیرو کے شناختی کارڈ اور لائسنس بھی اْن کے حوالے کردیے اس موقع پر ماہی گیر حاجی الھی عیسی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں