مولانا ہدایت الرحمان کا ڈی آئی جی مکران سے ملاقات،منشیات کے روک تھام کیخلاف بات چیت

گوادر بیورو رپورٹ ) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی سے ملاقات مکران بھر میں منشیات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں منشیات کے عادی افراد کا علاج بھی کیا جائے گا ضلع گوادر و مکران میں منشیات فروشوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے جو پورے سماج کے لیے ناسور زہر کا دھندہ کرکے نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں منشیات فروشی ہمارے حال و مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں جن سے کسی طرح کی رعایت قبول نہیں متعلق ادارے منشیات جیسی لعنت کا خاتمے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائے اس حوالے سے انتظامیہ کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ انشاللہ منشیات فروشوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جاےگا امید ہیکہ ان معاملات کو سنجیدگی سے لے کر مثبت نتائج سامنے آئیں گے بصورت دیگر مکران و صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں