بولان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

سبی:ضلع بولان کے علاقہ بالا ناڑی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار ہوگیاجبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ بالا ناڑی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بالا ناڑی لیویز تھانے کا انچارج خدابخش موقع پرجاں بحقاور دوسرا شدید زخمی ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی ڈاکوؤں اور لیویز فورس کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ خبر آنے تک جاری تھا جبکہجاں بحقاور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیاگیا مزید کاروائی لیویز فورس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں