کوئٹہ، پشین سٹاپ نادرا آفس میں احتجاج، ملازمین کے خلاف نعرہ بازی

کوئٹہ :خواتین کا پشین سٹاپ نادرا آفس میں احتجاج ملازمین کے خلاف نعرہ بازی خواتین نے الزام لگایا کہ ہم صبح سے ٹوکن لے کر انتظار کررہے ہیں جبکہ نادرا کا سٹاف چائے کے چسکے لے رہے ہیں خواتین میں معذور اور ضعیف شامل ہیں لیکن نادرا آفس کے ملازمین کمپوٹر پر بیٹھ کر گیم کھیل رہے ہیں ملازمین ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ وصول کررہے ہیں لیکن کام کرنے کی بجائے حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں جب اس سلسلے میں آن لائن نے صبح شفٹ کے انچارج سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے نادرا پشین سٹاپ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر ہے جن کی جیمرز کی وجہ سے انٹرنیٹ انتہائی سلو ہے کبھی کبھی تو سسٹم جام ہوجاتی ہے بے شک اب بھی ہم اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں خواتین کا احتجاج بھی بجا ہے ہماری کوشش ہے کہ مرد ہو یاخواتین ان کے کام کرکے انہیں واپس گھر عزت کے ساتھ بھیج دیا جائے تاہم انٹرنیٹ کی وجہ سے ہمیں روز گالیاں سننی پڑھتی ہے اصل مسئلہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ہے جہاں کے جیمرز کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننی پڑھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں