ڈیرہ مرادجمالی، شدید سردی، درجہ حرارت منفی پر آگیا، گیس ناپید،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

ڈیرہ مرادجمالی:ڈیرہ مرادجمالی گردونواح میں شدید سردی اور دھند کا راج کاروبار زندگی مفلوج درجہ منفی پر آگیا شدید سردی کے باعث گیس ناپید جبکہ بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج درجہ منفی تک پہنچ گیا شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی ملوج لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے گیس ناپید ہوگئی جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور شدید سردی کا امکان چند روز تک برقرار رہنے کی پیشن گوئی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں