ریکوڈک پر آنسوبہانے کی بجائے دوٹوک موقف اپنایا جائے،جان بلیدی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی بجائے دو ٹوک موقف اپنایا جائے ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اور منصوبہ بند انداز میں اس پروجیکٹ کو متنازعہ بنایا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں کیا جان محمد بلیدی نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت روز اول سے ریکوڈک پروجیکٹ پر قبضہ کرنے کا سوچ رہے ہیں وفاق کی دانستہ غلط حکمت عملی کے پیش نظر جرمانہ کا سامنہ کررہاہے۔
Load/Hide Comments


