سبی، طبی عملہ بے یار و مددگار، ڈسپنسرکو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا

سبی:محکمہ صحت سبی کی لاپرائی کے باعث سول ہسپتال سبی کے ڈسپنسر کو کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر نمونے لے کر گھر میں بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سبی سمیت ملک بھر کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی واضح ہدایات کے باجودہ سبی میں محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے کوئی حفاظتی قدم نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز وعملے کو کوئی حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا سبی میں گزشتہ دنوں 10کے قریب تبلیغی جماعت کے افراد کو سبی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں داخل کیا تھا جن میں 7افراد کے نمونے مثبت جبکہ تین افراد کے منفی آئے اس دوران محکمہ صحت کا ڈسپنسر راجیش کمار عرف گنگا ان مریضوں کے پاس بغیر حفاظتی اقدامات کے جاتا رہا گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر مذکورہ ڈسپنسر کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے جس کی رپورٹ تاحال نہیں آسکی خدشہ ہے کہ مذکور ہ ڈسپنسر کو کورونا وائرس کا شکار ہے اگر مذکورہ ڈسپنسر کا کوورنا ٹیسٹ مثبت آگیا تو محکمہ صحت سبی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوگا غفلت و لاپرائی برتنے پرمحکمہ صحت سبی کے آفیسران پر کوئی کاروائی ممکن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں