خضدار،لیویز کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے تحصیل باغبانہ میں لیویز فورس نے اشتہاری ملزم کو ڈرامائ انداز میں گرفتار کرلیاتفیصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کے ہدایت پر ناٸب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی لیویز انچارج باغبانہ عبداالمالک رند کی سربراٸی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوۓ مقدمہ نمبر 145/2020 بجرم زیر دفعہ 382 میں ڈیرہ اللّٰہ یار پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم شیردل ولد سلطان قوم جتوئی کو باغبانہ سے گرفتار کرلیا ملزم ڈیرہ اللّٰہ یار پولیس کو چوری و ڈکیتی کے کیس میں مطلوب تھے مزید کارروائی کیلیے ملزم کو ڈیرہ اللّٰہ یار پولیس کے حوالے کردیاگیاہے لیویز فورس خضدار کا عزم ہیکہ جراٸم پیشہ افراد کی خاتمہ کرکے ہی دم لینگے ملزم اپنے علاقے سے فرار ہوکر باغبانہ میں روپوش تھے لیکن لیویز فورس کے انٹیلی جنس اور چھاپہ مار ٹیم کے عقابی نظروں سے بچ نہیں پائ جرم جرم ہوتے ہیں چاہے جس علاقے کاہو جراٸم پیشہ افراد کو ضلع خضدار کیکسی علاقے میں پناہ لینے کی بلکل اجازت نہیں دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں