بیلہ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا بی سی کے ملازمین کے لواحقین کی احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان
بیلہ:مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازمین کے لواحقین کی احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے تفصیل کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کے بانی اور جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ یکم جنوری بروز ہفتہ بیلا پہنچیں گے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ بلوچستان کانسٹیبلری کے لواحقین اور سیاسی سماجی تنظیموں کی طرف سے بی سی ملازمین کو طے شدہ قوانین کے تحت ضلع پولیس میں ضم نہ کرنے کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments


