امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، ضیاء لانگو

کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے جناح روڈ پر دھماکے کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت گرد اور وہشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دھماکہ اس وقت ہوا جب سائنس کالج میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کانفرنس ہورہی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جائے وقوعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوئے ہیں، ہمیں دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ہیں، دھماکے میں پاکستانی قوم کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کالج کے گیٹ کے قریب اس وقت دھماکہ کیا گیا جب کالج کے احاطے میں سیاسی جماعت کی سرگرمی ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ: سال نو پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں