کوئٹہ،سا ئنس کالج دھماکے میں مزید 2زخمی دم توڑ گئے،تعداد 6ہو گئی

کوئٹہ میں سا ئنس دھماکے میں مزید 2زخمی دم توڑ گئے،تعداد 6ہو گئی
کوئٹہ:کوئٹہ میں سا ئنس کے باہر ہو نے والے دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑ گئے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6ہو گئی۔تر جمان سول ہسپتال وسیم بیگ کے مطابق گز شتہ شب سائنس کالج کے با ہر ہو نے والے بم دھماکے کے مزید 2زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نا لا تے ہوئے چل بسے جس کے بعد شہداء کی تعداد 6ہو گئی ہے واضح رہے کہ جاں بحق ہو نے والے افراد کی شنا خت محمد اکرم ولد خان محمد، شرف الدین ولد نیاز محمد،یونس آغا ولد آغا جان،حافظ محمد اکرم،ثناء اللہ ولد محمد اکرم،محمد رمضان ولد محمد صادق ناموں سے ہو ئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں