بلوچستان، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان کے پانچ اضلا ع سے کورونا وائر س سے 5نئے کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر د ہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5اضلاع سے کورونا وائرس کے 544ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 155افراد کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطا بق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران کورنا وائرس کے شکار 19مریض صحت یا ب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33202ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں فعا ل مریضوں کی تعداد 72ہے جن میں 5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرح 0.92فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں اب تک کو روناوائرس سے 364اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں