بلوچستان، بیوروکریسی میں تبادلے وتقرر، سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک کوکمشنر قلات ڈویژن تعینات کردیا گیا

کوئٹہ:بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرر کردئیے، سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک کو عہدے سے ہٹا کر کمشنر قلات ڈویژن تعینات کردیا گیا،سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی کاتبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری صحت جبکہ ڈی جی خوراک نوراحمد پرکانی کو سیکرٹری خوراک تعینات کردیا گیا ہے،، ممبر وزیر اعلی معائنہ ٹیم طیب لہڑی کو سیکرٹری لائیو اسٹاک،جبکہ کمشنر قلات حافظ طاہر کو محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے،کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل کا تبادلہ کرکے انہیں ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کیا ہے جبکہ اسپیشل سیکرٹری داخلہ سعید عمرانی کمشنر رخشان ڈویژن مقرر کردئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں