سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کا وڈھ ہسپتال کا دورہ

خضدار(بیورورپورٹ) سیکریٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کا دورہ کر رہے ہیں دورہ کے موقع پر سیکریٹری صحت نے ہاسپٹل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کے ایم ایس ڈاکٹر سیف الرحمان مینگل نے سیکرٹری صحت کو تحصیل ہسپتال کے مسائل پر مکمل بریفنگ دیاسیکریٹری اس موقع پر سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ہاسپٹل کے مسائل کو فوری حل کیا جائے انہوں نے کہا کے وڈھ میں ڈراما سینٹر کیلئے کوششیں جاری ہے ڈراما سینٹر کے زمین کے لئے رابطہ کیا گیا ہے انشاء اللہ تعالی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش ہوگی اور بہت جلد ڈراما سینٹر پر کام شروع کیا جائے گا سیکرٹری صحت کے دورے کے دوران ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر احمد بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ سمیت دیگر اسٹاف موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں