حب کے قریب ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت18افرادزخمی

لسبیلہ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور حب مغربی بائی پاس پر دومختلف حادثات میں 2خواتین،1بچے سمیت18افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر حب کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا او ر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کر دیئے گئے.ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ناکہ کھارڑی کے مقام پر تیزی سبب پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس نتیجے میں گاڑی میں سوار نذیر احمد،لیاقت علی اور 2خاتون سمیت 10افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال پہنچانے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک دوسرا حادثہ حب مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں وحید احمد،علی اور رزاق زخمی ہو گئے زخمیوں کا جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں