جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی میر عبدالکریم نوشیروانی سے ملاقات

کوئٹہ(انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور سابق گورنر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا خادم رخشان سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ سیٹ اپ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے عوام کو پانی بجلی صحت اور دیگر سہولیات سے محروم کیا گیا ہے عوام الیکشن سے پہلے کے دنوں کو یاد کر رہا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ خاران سے ہمارا سیاسی نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے علاقے کی تمام تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ رابطہ جاری رکھنے اور الیکشن میں اکٹھے چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی اور ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی بھی جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں