گدر، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو

گدر(نامہ نگار)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو کر میدان میں اتر گیا،اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کافی پریشان،پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام و نشان تک نہیں تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان شروع ہوتے ہی تحصیل گدر میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کر دیا خاص کر کہ مزدور طبقے اپنی حسبِ ضرورت اشیاء خورد و نوش لینے سے قاصر ہونے لگی،چھوٹا گوشت کلو ایک ہزار روپیہ فروخت جاری تو دوسری جانب بڑا گوشت ناپید اور مرغی تین سو سے اوپر فی کلو فروخت ہونے لگی،پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی بن کر موجود صورتحال سے بے گدر بازار میں کسی دوکانوں کو اب تک پرائس لسٹ نہیں پہنچ سکا،لاک ڈاؤن سے عوام بے روزگاری کے شکار ہو گئے تو دوسری جانب عوام اپنی پہلی افطاری کے لیے سامان لینے جب مارکیٹوں میں پہنچ گئی تو اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو دیکھ کر خالی ہاتھوں دل میں ارمان لیے اپنی گھر واپسی کر لی،نہ جانے اس مہنگائی کی وجہ سے کتنے اور غربت ہونگے جو رمضان المبارک کی پہلی افطاری سکی روٹی سے کرینگے،عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا پرائس کنٹرول کمیٹی میدان میں آکر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں


