وفاقی حکومت بلوچستان میں بارشوں سے متاثرین کی مدد کرے، بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارش عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، گوادر، کوہلو، سبی، ژوب، تربت، چمن اور زیارت میں عوام کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت متاثرین کے لئے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے۔نیازی حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، حکومتی ادارے و افسران ملک کے پسماندہ صوبے کی مدد کے لئے ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بارش متاثرین کے ساتھ ہے، کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں