منی بجٹ عوام پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مولاناعبدالقادر لونی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فداالرحمن نے کہا کہ منی بجٹ عوام پر شب خون مارنے کے مترادف ہے حکومت کے ظالمانہ منی بجٹ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا حکمران نے سامراجی معاشی اداروں کی ایما پر عوام کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے بحرانوں مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام مشکلات و مسائل کاسامنا کررہے ہیں ناروا ٹیکسز اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکی انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم کی اچھے آنے والے وقت کی طفل تسلیوں سے تھک کر ہار چکے مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اقتدار سے قبل آئی ایم ایف کی چنگل سے آزاد معاشی پالیسیاں کی تشکیل کی دعوے ادھورے رہ چکے اب بھی آئی ایم ایف کی ایما پر قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں