بلوچستان کے وسائل و ذخائر عوام کی ملکیت ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ : بلوچستان کے وسائل و ذخائر عوام کی ملکیت ہیں کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ بلوچستان کے عوامی ملکیت کو اپنی اقتدار کے ہوس کی بھینٹ چڑھاے۔ بلوچستان کے وسائل یہاں پر آباد تمام مکاتب فکر و قومیتوں کی مشترکہ ملکیت ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے نو منتخب مرکزی سکریٹری برائے ریسرچ و ایڈوکیسی دانشور و ادیب و افسانہ نگار آغا گل کی جانب سے پارٹی میں شامل ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عصرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کوئٹہ میں فعال متحرک کرنے کی ضرورت ہے سب نے ملکر کام کرنا ہے یہ کام کسی ایک دوست کا نہیں ہے انھوں نے کہاکہ دوست آئندہ ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کریں انھوں نے کہاکہ نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے بعد بلوچستان کے عوام کی امید نیشنل پارٹی ہے جو تمام مکاتب فکر اور لوگوں کو ساتھ لیکر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے انھوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کے دلدل میں پستے جارہے ہیں حکمرانوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے بیساکھیوں پر قائم صوبائی حکومت بلوچستان کے معدنیات اور وسائل کو اونے پونے داموں نیلام وفاق کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کررہا ہے بلوچستان میں زراعت تباہ ہوچکا ہے کسان کھاد کے لیے ہڑتالیں کررے ہیں ڈاکٹرز روڈوں پر، طلبا اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے شدید ترین سردی میں احتجاجی کیمپوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران و کارکن اپنا شعوری فرض کو نبھاتے ہوئے عوام میں پارٹی پالیسی کو فروغ دے عوام میں بلوچستان کی قومی حقوق کی جنگ اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کو اجاگر کریں۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور راحب بلیدی،نیاز بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ریاض زہری، انیل غوری، آصف جان، ڈاکٹر عابد پیٹر عامی سمیت دیگر ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں