نصیر آباد کی عوام کو مزید ظلم کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے،میر صادق عمرانی
اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد کی عوام کو مزید ظلم کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے آئے ہوئے لوگوں نے جو زیادتیاں عوام سے کی ان سب کا حساب انبکو دینا پڑے گا۔ پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی خود ساختہ کر کے عوام کو جان بوجھ کر مجبور کیا تاکہ وہ ان کے پاس جاکر منت سماجت کریں ان نا اہل حکومت میں بیٹھے وزیروں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔لیکن اب وقت آگیا ان کا محاسبہ کرنے کا نصیرآباد کی عوام نے آنکھیں کھول دئیں ہیں مزید نہ وہ برداشت کریں گے اور نہ ہم ان کو تنہا چھوڑیں گے۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ خالی ہاتھوں آنے والے ان انہوں نے اربوں کی جائیداد بنا رکھے اور الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثے چھپانے کی کوشش کی گیئی اور اب اربوں کے جائیداد بنائے ہیں اب نیب اور الیکشن کمیش اب جانچ کرے کہ انہوں نے اثاثے کیوں چھپائے اور یہ جائیداد کہاں سے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تحصیل تمبو کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے اور تحریک نے اب زور پکڑ لی ہے غفورآباد کے نام کو برداشت نہیں کریں گے انشا اللہ پورا علا قہ ایک قوت بن گئی ہے اور آنے والا وقت ان کو ثابت کر دے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔


