دکی،گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نوجوان جاں بحق

دکی:بلوچستان کے شہر دکی میں گیس لیکج کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان دم گھٹنے سے جان بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے کلی سراج الدین ناصر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بخت محمد ولد کمال خیل ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا ہے کہ بخت محمد غسل خانے میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔واضح رہے کہ گیس لیکج گیزر کی وجہ سے ہوئی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل راولپنڈی میں بھی گھر میں گیس لیکج سے گھر کی چھت تباہ ہوگئی تھی۔گیس لیکج دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے تھے، جن کو بروقت ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ جھلس جانے والوں میں راج ولی اور اس کا بھائی کاشف علی جبکہ ان دونوں کی بیویاں اور 4 کم عمر بچے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں