خضدار،سی پیک روڈ پر ہوٹل میں راہزنی کیخلاف شہریوں کا روڈ بلاک، انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی

خضدار: سی پیک روڈ ایم 8 پر ہوٹل میں رہزنی، شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا، انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق پیر کی شب خضدار کھوڑی میں ایم 8 روڈ سے منسلک زمیندار ہوٹل پر رہزنوں نے نقب لگاکر مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لیکر گئے۔جس کے بعد آج ہوٹل مالک و دیگر شہریوں نے ایم 8 روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ عام ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ مزکورہ ہوٹل پر اس سے پہلے بھی رہزنی ہوئی ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔ لہذا ملوث چوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں