پنجگور، دو گروہوں میں تصادم، 2جاں بحق، متعدد زخمی

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو مسلح گروہ کے درمیان مسلح جھڑپوں میں مہیم سوروانی ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے ودیگر فرار ہوئے ذرائع کے مطابق پنجگور و سب تحصیل پروم کے درمیانی علاقے سوروان میں مسلح جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد جس میں مہیم سوروانی ولد علی بخش سکنہ سوروان انکے ساتھی اسد ولد مسلم سکنہ پروم جان بحق ہوئے واضح رہے مہیم سوروانی پر کئی الزامات عائد تھے پولیس ریکارڈ میں ان پر کئی مقدمات درج ہیں گزشتہ روز حفیظ ولد عبداالقادر نامی شخص کے اغوا کرنے کے الزام میں بھی نام زد تھا اطلاع کے مطابق مسلح جھڑپ میں مغوی حفیظ برآمد ہوئے ہیں مزید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں