عبدالقدوس بزنجو کا سریاب روڈ کا دورہ،کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کے روز سریاب روڈ کا دورہ کرکے کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق انکے دورہ سریاب کے موقع پر نہ تو روٹ لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک کو روکا گیاوزیراعلیٰ کا کانوائی عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا بعض کراسنگ اور چوراہوں پر وزیراعلیٰ کے کانوائی کو بھی ٹریفک کے ساتھ رکنا پڑا اس دوران ایمبولینس،گاڑیاں موٹرسائیکل اور ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں رہی وزیراعلیٰ کے شہر کے دورے کے دوران شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک روکنے کا رجحان ختم کر دیا گیا ہے جس کو عام شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں