حب، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

حب:حب شہر کے نواحی علاقہ ساکران میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے مسلح ملزمان ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے مزدوروں سے 6عدد موبائل فونز اور رقم چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ،کراچی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ایک ملزمان گرفتار اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات گئے ساکران میں لسبیلہ کینال مائنرنمبر1کے قریب مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو افراد 25سالہ امتیاز سمالانی ساکن حیدر گوٹھ ساکران اور 22سالہ نبیل احمد محمد حسنی ساکن بھٹ آباد چڑھائی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے تاہم 25سالہ امتیاز سمالانی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نبیل احمد کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ایک دوسرا واقعہ ساکران چانڈیاہوٹل کے مقام پر پیش آیا جس میں بجلی کی لائن پر کام کرنے والے مزدوروں کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا مسلح ملزمان مزدوروں سے 6عدد موبائل فونز اور رقم چھین کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک مزدور احسان احمد ساکن فیصل آباد گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں