سٹی موبائل ایپ اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی متعارف

کوئٹہ:سیکرٹری سانئس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدرس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خصوصی ہدایت پر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نیشنل آئی ٹی بورڈ/محکمہ آئی ٹی و ٹیلی کام اسلام آباد کے تعاون سے ایک اور انقلابی اقدام اٹھانے جا رہا ہے۔ سٹی موبائل ایپ اسلام آباد سٹی کے بعد پورے پاکستان میں اب کوئٹہ سٹی میں متعارف کرائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موبائل ایپ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے کوئٹہ کے شہری گھر بیٹھے مختلف سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے جس میں ڈپٹی کمشنر آفس، ایکسائز و ٹیکسیشن آفس،پولیس اور ٹریفک پولیس،مونسپل آفس ،محتسب (برائے خواتین) آفس، فوڈ اتھارٹی،سیاحت و سٹی گائیڈ وغیرہ کی خدمات شامل ہوگئیں ڈپٹی کمشنر آفس کی خدمات میں لوکل ڈومیسائل کا حصول وغیرہ ایکسائز و ٹیکسیشن آفس کی خدمات میں وہیکل رجسٹریشن،ویر یفیکیش، ٹرانسفر ٹوکن ٹیکس وغیرہ پولیس و ٹریفک پولیس آفس کی خدمات میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول/ تصدیق وغیرہ،میونسپل آفس کی خدمات میں صفائی پانی اور گیس کی شکایت پیدائشی/ موت سرٹیفکیٹ کا حصول اور خواتین کو پریشان کرنے یا کسی قسم کی شکایت کرناہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سی خدمات اب یہ سب گھر بیٹھے ہو گا اس موبائل ایپ کو کوئٹہ کے شہریوں کے لیے جلد متعارف کرایا جارہا ہے جسے کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے ہر ضلع تک وسعت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں