حکومت نے گوادر میں زبردستی باڑ لگائی تو خود اکھاڑ پھینکوں گا، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (یو این اے) حق دو تحریک کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں گوادر میں باڑ نہیں لگے گی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا سب کو معلوم ہے کہ بلوچستان میں وزارتیں کس کے کہنے پر تقسیم کی جارہی ہے اگر حکومت نے گوادر میں زبردستی باڑ لگانے کی کوشش کی تو میں خود اس باڑ کو لے کر نکال باہر کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعلیٰ پر واضح کیا کہ اگر کے مسئلے وہ حل کریں گے تو مجھے ڈیرہ بگٹی کے مسائل حل کرنے کی اجازت دی جائے، جن افسران کو گوادر میں بھیجا گیا ہے ہم نے پہلے ہی وزیراعلیٰ کو کہہ دیا تھا کہ گوادر کے عوام ان افسران کو پسند نہیں کرتے، میں نے وزیراعلیٰ سمیت حکام کو ایک میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ گوادر کے عوام کی تلاشی کے بہانے تذلیل کے بجائے جدید مشینری کے ذریعے چیکنگ کیا جائے تاکہ ان کا عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وزارتیں کہاں سے ملتی ہے جب بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے تو صوبے کے عوام خوشحال ہوں گے بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے گوادر میں اپنے عوام کیلئے تحریک شروع کی تو ہر طرف خوف تھا کہ کیا بنے گا لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم پر امن طور پر تحریک چلا کر اپنے لوگوں کو ان کا حق دلائیں گے ہمارے تحریک کے نتیجہ میں وہاں نوجوانوں میں حوصلہ افزائی ہوئی انہوں نے بھر پور طور پر نکل کر میرا ساتھ دیا ہم نے خوف سے اپنے لو گوں کو نکالا مایوسی کا خاتمہ کیا میں جیل میں تھا میرے لو گوں کو حوصلہ ملا گوادر کے عوام کے بنیادی مسائل میں پینے کے صاف پانی بھی شامل ہے بڑے بڑے ٹرالر سمندر سے چلے جائیں تاکہ گوادر کے مچھیرے اپنا شکار کرسکیں تعلیم بہتر ہو ہسپتال میں عوام کو علاج میسر ہو روزگار کے مواقع ملے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ تین مہینے ہوگئے ہیں کہ ہم اس ایوان میں آئے ہیں میں نے وزیراعلیٰ سے لے کر تمام اداروں کے سربراہان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی ہو تاکہ ان کے لواحقین پریشانی سے نکل کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں لاپتہ افراد کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو جس پر کوئی الزام ہو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے مجھ سمیت ہر فرد کی کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، جب بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ ہوں، پاکستان ہمارا ملک ہے جب بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا جہاں سے معدنیات نکلتے ہیں وہاں کے عوام پر ان کو خرچ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سے نوجوان منشیات کے عادی ہوچکے ہیں ان کو دوبارہ علاج کرکے کار آمد شہری بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت کی آفر ہوئی لیکن میں نے اپنے لوگوں کے خاطر ٹھکرا دی ایک عہدیدارنے مجھے بتا یا کہ آپ کا لسٹ میں بحیثیت وزیر نام موجود تھا لیکن کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے آپ کو وزیر نہیں بنا یا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں