خاران اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں، پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ قوم اپنے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جو بلوچستان کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت، قومی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں